17 اگست 2011 - 19:30

افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: مقامی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں عام شہریوں کی گاڑی ایک سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تئيس افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دھماکے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ہرات کے گورنر ہاؤس کے ترجمان محی الدین نوری نے بتایا کہ صوبہ ہرات میں ہی ایک اور بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہرات صوبہ افغانستان کے مغرب میں واقع ہے اور ان صوبوں میں شامل ہے جن کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغانوں کے سپرد کردی گئی ہے۔ادھر پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز میں امریکی فوجی اڈے میں زبر دست ٹرک بم دھماکہ ہوا جسمیں ستائيس امریکی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹرک میں سیکڑوں کیلو دھماکہ خيز مادہ بھرا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت شدید تھا جسمیں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگيا۔ یاد رہے افغانستان پر امریکہ اورنیٹو کے ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی دس برسوں سے قابض ہیں لیکن اس کے باوجود وہ افغانستان میں امن قائم کرنےمیں ناکام رہے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ افغانستان میں فوجی لحاظ سے ناکام ہوچکا ہے۔...........

/169